شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی انتشار اور خلفشار کی سیاست نہیںبلکہ ہمیشہ ملک وقوم کے وسیع تر مفاد کی سیاست کو ترجیح دیا ہے انتقامی سیاست مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ نہیں نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے سیاسی عمل سے ثابت کردیا کہ وہ ایک مدبرسیاستدان کی بیٹی ہیں مریم نواز شریف نے اپوزیشن بینچز پر جاکر اپوزیشن لیڈر کیساتھ پنجاب کی بہتری کیلئے جو درخواست کی اس سے واضح ہوگیا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی حقوق کیلئے سب کیساتھ چلنے کو تیار ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدا د بھی موجودتھی ۔
(ن) لیگ نے کبھی انتشار، خلفشار کی سیاست نہیں کی:طارق محمود
Mar 04, 2024