شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے سابق اپوزیشن لیڈرحاجی غلام نبی ورک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ووٹ چرانے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے،ووٹ چوری کرکے پنجاب میں ہمارے کامیاب امیدواروں کی فتح کوشکست میں بدلا گیا،مغر بی طا قتو ں کے آ لہ کاروں نے سو چی سمجھی سازش کے تحت مذہبی جماعتو ں کامینڈیٹ چوری کیا۔دھاندلی زدہ اور نتائج میں ردوبدل کرکے اسمبلیوں میں جانے والے جعلی نمائندوںکو قطعا عوام کے نمائندوں کی حیثیت سے تسلیم نہیں کرینگے ۔
ووٹ چرانے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرینگے:غلام نبی ورک
Mar 04, 2024