نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)اڑادیا تجاوزات کی زد میں آکر سارا شہر جام ہوگیا، ایمبولینس کا گزرناتو دور پیدل چلنا بھی مشکل ہوچکا ،انتظامیہ تاحال سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے، شہرکی مصروف شاہراہؤںخرم گلفام روڈ ریلوے روڈ پر پارکنگ سٹینڈز بنادئیے گئے۔ رکشہ اور موٹرسائیکل پارک کرنے والوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے پیدل گزرنابھی مشکل ہے جبکہ ہنگامی صورتحال میں ایمبولینسز اور ریسکیو1122 کی گاڑیاں بھی نہیں گزرسکتیں جبکہ مصروف ترین بازار ریل بازار صدر بازار میں دکانداروں نے دکانوں کے آگے دکانیں لگا لیں۔