نواں کوٹ(نامہ نگار)استحکام پاکستان پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر عبدالمناف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطین میں ساڑھے چار ماہ سے مسلم نسل کشی جاری ہے،غزہ میں قلیل تعداد کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کا مقابلہ جاری رکھاہواہے وہ لائق تحسین ہے،فلسطین میں اسرائیل اور ہندوستان وکشمیر میں ہندوافواج کے ہاتھوں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے،مسلم حکمرانوں کی بے حسی کے باعث اسرائیل فلسطین میں دندنارہاہے، حیرت اور افسوس اس بات پر ہے کہ اسلامی ممالک کے سربراہان بڑھتے ہوئے مسلم دشمنی کے رجحان کے خلاف سرجوڑ کر نہیں بیٹھ رہے۔