شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاہے بانی تحریک انصاف کی منزل اقتدار نہیں بلکہ پاک وطن کی خودمختاری، اداروں کی مضبوطی ،عوامی ترقی اور پاکستان کا دنیا میںمضبوط ترین امیج ہے۔ بانی پی ٹی آئی انصاف تقاضوں کو پورا کرنے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں جیل میںہونے کے باوجود قوم نے تحریک انصاف کو مضبوط بنانے کیلئے ووٹ کی طاقت کا استعمال کیا مگر عوامی طاقت کو تبدیل کرنے کا جو ڈرامہ رچایا گیا ہے قوم اسے تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے آج اقتدار اور اختیارات کی رسہ کشی کی فلم بھی قوم دیکھ رہی ہے اگر یہ لوگ اقتدار نہیں سنبھال سکتے تو تحریک انصاف کو ان کا مینڈیٹ واپس دیں۔ اس موقع پر وقاص سروررامے سمیت دیگر بھی موجودتھے میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہاکہ انتقام کی سیاست نہیں بلکہ پاکستان کی خودمختاری کی سیاست وقت کی ضرورت ہے پاکستان خوشحال ہے تو ہم سیاسی لڑائیاں لڑ سکتے ہیں۔