بانی پی ٹی آئی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں:میاںافضال حیدر

Mar 04, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر میاںافضال حیدر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف  قوم کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں انہوںنے اپنے دوراقتدار کے دوران اگلے انتخابات کے بجائے آنیوالی نسلوں کے مستقبل کیلئے پالیسیاں بنائیں تھیں، ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دی کے انتخابات نے انکی پالیسیوں کی تائید کی ہے۔2018 ء میں آرٹی ایس سسٹم بیٹھاکرتحریک انصاف کے مینڈیٹ پرڈاکہ ڈالاگیا اور 2024ء میں بھی اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کلب شیخوپورہ کے باہر احتجاج کے بعد میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر مرزافضل بیگ، ملک آصف علی ، بلال ریاض ، ڈاکٹر شہزاد سمیت دیگربھی ہمراہ تھے میاں افضال حیدر نے کہاکہ پاکستان کو مسائل ،مشکلات کے گرداب سے صرف اور صرف تحریک انصاف کی نکال سکتی ہے ۔

مزیدخبریں