شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک شہزاد احمد ڈوگر نے ہاؤسنگ کالونی میں تنظیمی عہدیداروں ، پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوامی مینڈیٹ چور ٹولہ پنجاب کے عوام کا حقیقی نمائندہ نہیں ہے۔ پنجاب کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو عوام دشمن پالیسیوں کے باعث یکسر مسترد کر دیا تھا۔ 8فروری کو پوری قوم بالخصوص پنجاب کے عوام پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہوئے، 9فروری کو دھاندلی کے نتیجہ میں معرض وجود میں آنے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی امنگوں کی ترجمان نہیں ہے۔اجلاس میں چوہدری انیس ریاست ورک،اشتیاق خان نیازی،چاچو سلیمان ، غریب عالم ورک،چوہدری طاہر ورک،میاں شاہد،فیصل ورک،عمیر،انس بشیر،کاشف بیگ،رضوان احمد،ساجد کمبوہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
مینڈیٹ چور ٹولہ پنجاب کے عوام کا حقیقی نمائندہ نہیں:شہزاد ڈوگر
Mar 04, 2024