لاہور(نامہ نگار)اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے خواتین کے تحفظ کیلئے حالیہ اقدامات اور پولیس فورس کے عزم بارے خصوصی پیغام میں کہا کہ عورت پر ظلم اب نہیں ، خواتین پر کسی بھی نوعیت کے جرم ، امتیازی سلوک ، تشدد یا حقوق کو صلب کرنے کی اجازت اب نہیں۔ طالبات، ورکنگ ویمن ، گھریلو خواتین ، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سب خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔ صنفی جرائم میں ملوث سفاک ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے ۔ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے تاکہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کر سکیں۔