لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس سٹیشن اور ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن آفس کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن ماڈل ٹاؤن میں تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او ماڈل ٹاؤن کے دفتر کے تعمیراتی کاموں کا بھی معائنہ کیا۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق پنجاب بھر میں ماڈل وویمن پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ماڈل ٹاؤن میں ویمن پولیس سٹیشنز کے قیام کے حوالے سے قابل عمل پلان پیش کرنے کا حکم دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تھانوں کے بعد ایس ڈی پی اوز کے دفاتر کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں، پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کا مقصد پولیس ورکنگ کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کیلئے سروس ڈلیوری کو مزید آسان بنانا ہے۔ سپروائزری افسران باقی زیر تکمیل کام کو اپنی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کروائیں۔