قومی ٹیم کی معلومات ‘حکمت عملی لیک ہونے پر سابق کرکٹرز کی تنقید

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اور کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں ٹیم کی معلومات اور حکمت عملی میڈیا کو لیک کرنے والے افراد کی نشاندہی کی تھی۔ میں نے ٹیم کے ارکان سے کہا کہ ہم ایک خاندان ہیں، پھر میڈیا کو معلومات کیسے لیک ہو جاتی ہیں؟ سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے اس بیان کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ افراد کسی خاص کرکٹر کو غیر مشروط حمایت دیتے ہیں اور بدلے میں انہیں کیمپ کے اندر سے اپنی مطلوبہ معلومات مل جاتی ہیں۔سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کے موجودہ ارکان سمجھتے ہیں کہ ہر کوئی ’بے وقوف‘ ہے اور وہ سمجھ نہیں پائیں گے کہ کیا کیا جا رہا ہے۔سابق کرکٹرز نے موجودہ ٹیم پر کڑی تنقید کی کیونکہ ڈسپلن کی وجہ سے مالی جرمانے اور 'نائٹ واچ مین کے طور پر کسے باہر بھیجا جائیگا' جیسی معلومات ٹورنگ پارٹی کے اندر سے میڈیا کو لیک ہوئی تھیں جو نیچے چلی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...