لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملک کی سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی 2024 ’جم اینڈ ٹونک‘ نے جیت لی۔پاکستان میں گھڑ دوڑ کا سب سے بڑا میلہ لاہور ریس کلب میں سجا جہاں 14 گھوڑے گھوڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا۔00 24 میٹر کی ریس میں جم اینڈ ٹونک کے شہہ سوار نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ولی ایم اعوان کے گھوڑے نے میدان مار لیا اور پاکستان ڈربی جیت لی۔فرحان کنگ نے دوسری اور سپارٹکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فاتح کو 40 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔دیگر ریسز میں دل آویز ،سویفٹ ریٹویٹ،لیڈی چیمپئن ، بلیک ٹائیگر اور مرچنٹ آف وینس نے کامیابی حاصل کی۔ ریسز میں شہہ سوار گھوڑوں سمیت گرتے بھی رہے۔