لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے سابق آل رائونڈر جیمز فرینکلن کو آئی پی ایل 2024 میں سن رائزرز حیدرآباد کا بائولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا۔بائولنگ کوچ ڈیل سٹین ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔2011 اور 2012 میں ممبئی انڈینز کیلئے کھیلنے والے فرینکلن کیلئے یہ آئی پی ایل میں ان کا پہلا کوچنگ کا تجربہ ہوگا۔فرینکلن ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری کیساتھ کام کریں گے جبکہ یہ جوڑی اس سے قبل مڈل سیکس (کائونٹی کرکٹ) کیساتھ ساتھ برمنگھم فینکس (دی ہنڈریڈ) دونوں میں ایک ساتھ کام کر چکی ہے۔ فرینکلن ڈرہم میں ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت پاکستان سپر لیگ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ میں بطور اسسٹنٹ کوچ بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔