محکمہ پاسپورٹ اینڈامیگریشن کالنک ڈاؤن ہونےسےصارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔پاسپورٹ حکام کےمطابق لاہور سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ کا اجرا رک گیا ، لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ کے لیے ڈیٹا انٹری نہیں ہو رہی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ہیڈکوارٹر سے پرابلم آئی ہے۔ پاسپورٹ حکام کےمطابق کب تک لنک بحال ہوتا ہے نہیں بتا سکتے، لنک ڈاون ہونے سے ہزاروں افراد پھنس گئے ہیں،عمرہ اور حج پر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔