اچکزئی کے گھر چھاپے پر قومی اسمبلی میں ہنگامہ، بات دور تک جائے گی، شہباز شریف

Mar 04, 2024 | 12:33

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری ہے ، سیاسی رہبنماؤں نے سنی اتحاد کونسل لے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر چھاپے کی مذمت کی ہے۔

اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اچکزئی صاحب آپ ذاتیات پر بات نہ کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ذاتیات کی بات ہوگی تو بات دور تک چلی جائے گی۔

عمر ایوب
پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کل میں پارٹی کی طرف وزارت اعظمی کا امیدوار تھا، میری جماعت نے مجھے 92 ووٹ دیے تھے، میں تقریر کررہا تھا تو اس کا ایک لفظ بھی حذف نہیں کیاگیا میری تقریرکومکمل طورپربراہ راست نہیں دکھایاگیا جبکہ سرکاری ٹی وی پرشہبازشریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی۔

عمر ایوب نے کہا کہ کل محمود اچکزئی کےگھرپرچھاپہ مارا گیا اور ان کے گھر سے 2 گارڈز کو اٹھایا گیا، ہم محمود اچکزئی کے گھر چھاپے کی شدید مذمت کرتےہیں اور اس کے خلاف قرارداد پیش کریں گے۔ ہمارےکارکن پرتشددکےخلاف کارروائی کی ہدایت کریں۔

بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صبح پتہ چلا کہ محمود اچکزئی کے گھر چھاپہ مارا گیا، چھاپہ مار کر صدارتی الیکشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو نے شہبازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی سے چھاپے کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا ایوان ہم سب کا ہے، اپنے خاندان کی نسل کا تیسرا نمائندہ ہوں،جو منتخب ہوا، پارلیمنٹ کا سنگ بنیاد شہید ذوالفقار بھٹو نے رکھا تھا، تاریخ خود کو دہراتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ادارے کو کمزور کرتے ہیں تو وفاق اور نظام کمزور ہوتا ہے، بزرگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ایسا فیصلہ لیں جس سے یہ ادارہ مضبوط ہو، کل مجھے بہت افسوس ہورہا تھا، کل ممبران ایک دوسرے کو احتجاج کے نام پر گالیاں دے رہے تھے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ملک اور انہیں بحران سے نکالیں، ایسے فیصلے لیں جس سے نوجوان کا مستقبل روشن ہو، عمرایوب نے شکایت کی کہ ان کی تقریر پی ٹی وی نہیں دکھا رہا، پی ٹی وی کو نشریات سے روکنے کی ریت ختم کرنی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معاشی بحران کا سامنا ہے، ایوان کو کمزور کریں گے تو ہم خود کوکمزور کردیں گے، پاکستان بہت خطرناک مرحلے میں پہنچ گیا، اس ہاؤس تک پہنچنے کے لیے ہمارے لوگوں نے قربانی دی ہے، 12 سال کے بچے کو سر میں گولی لگی جو شہید ہوگیا، اگلی نسل ایوان کا ممبر بنے تو ان کے لیے آسانیاں پیداکریں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف علاقوں میں ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں پر حملے ہوئے، اپوزیشن رہنما کی تقریر کو ضرور لائیو دکھایا جائے، انتخابات کے دوران کارکنوں کو شہید کرنے کی مذمت کرتا ہوں، ہارون بلور کا بیٹا نوجوان ممبر کے طور پر ہمارے ساتھ موجود ہے، میثاق معیشت کی بات کی گئی جو بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں