سندھ میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر عائد پابندی برقرار

 سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری محمکوں میں ملازمتوں پرپابندی کے لیے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئےعدالت نے سرکاری محکموں میں ملازمتوں پر عائد پابندی کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے گریڈ ایک سے 15 تک کی ملازمتوں پر پابندی برقرار رکھی ہے۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن