ایم کیوایم کےخالدمقبول صدیق نےکہاہےکہ پارلیمان اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنائے۔تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کےاجلاس میں ایم کیوایم کےخالدمقبول صدیقی کااظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان کی عوام کو سولویں اسمبلی کے قیام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پارلیمان اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کے لیے کمیٹی بنائے، سائفرپرجوڈیشل کمیشن بنادیاجائے۔واضح رہےکہ خالد مقبول صدیقی کی تقریر کے دوران اپوزیشن اور ایم کیو ایم رکن میں جھڑپ ہوئی، شیر افضل مروت اور ایم کیو ایم کا ایک رکن ایک دوسرے کو مارنے کےلیے لپکے جس پراسد قیصر اور دیگر اراکین نے بچ بچاؤ کروا دیا ،دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات بچھاڑکردی۔