ٹیم کے پلے آف میں پہنچنے کے بعد رضوان کا مرحوم عالمگیر ترین کے نام پیغام

ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے بعد کپتان محمد رضوان نے مرحوم عالمگیر کے نام سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور  ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے جنہوں نے گزشتہ برس جولائی میں اپنے گھر میں خود کو گولی مارکر خودکشی کی تھی۔اب پیر کے روز محمد رضوان نے عالمگیر ترین کی تصویر شیئر کی اور لکھا 'ٹیم کے پلے آف میں جگہ بنانے کے موقع پر مجھے عالمگیر کی یاد آگئی'۔

کپتان ملتان سلطانز نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'ڈگ آؤٹ میں ان کی مہربانی اور  موجودگی ہم سب کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتی تھی، آئیے ہم سب ان کے لیے دعا کریں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کی قدر کریں اور خیال رکھیں، پتہ نہیں کون اپنے اندر کیسی جنگ لڑ رہا ہے'۔رضوان نے مزید کہا کہ 'عالمگیر بھائی، ہمارے دلوں میں آپ کے ساتھ گزرا سفر ہمیشہ زندہ رہے گا، اللہ آپ کی مغفرت فرمائے'۔

تحریری نوٹ

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کے بھائی کی لاش کے پاس سے پستول کے علاوہ کے ایک گولی کا خول اور تحریری نوٹ ملا تھا۔

تحریری نوٹ میں کہا گيا تھاکہ 6 مہینے پہلے تک زندگی اطمینان بخش تھی، جلدی بیماری کے باعث مسلسل دواؤں سے تھک چکا ہوں۔

مبینہ تحریر میں عالمگیر ترین نے اپنے بھائی جہانگیر ترین سے یہ بھی کہاکہ ان کے پرانے نوکر کا خیال رکھنا، پولیس انہیں تنگ نہ کرے۔

ای پیپر دی نیشن