وادی تیراہ میں 25 سرکاری اسکولز کو 10 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25 اسکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر خیبر کا کہنا ہے کہ ضلعی محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کیاگیا۔فیصلہ اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا. موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر ا سکول کھولے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر خیبر کے مطابق حالیہ برفباری کے باعث دوبارہ 10 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔