داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ،دیا مر بھاشا ڈیم پر کام تیزی سے جاری

چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے  دیا مر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔چیئرمین واپڈا کو دیا مر بھاشا ڈیم اور داسو پراجیکٹ انتظامیہ نے منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی ،چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی 13 اہم سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے،زیر زمین پاور ہاؤس سمیت داسو پراجیکٹ کی بھی 13مختلف سائٹس پر کام جاری ہے۔چیئرمین واپڈا نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی ٹائم لائنز کے مطابق تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے.داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026میں شیڈول ہے.دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تکمیل 2028میں شیڈول ہے۔داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر پہلے مرحلے سے 2160میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی.داسو پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب سستی پن بجلی فراہم کرے گا۔دیا مر بھاشا ڈیم میں مجموعی طور پر 8.1ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،دیا مر بھاشا ڈیم کی بدولت12لاکھ 30 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی.دیا مر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے.دیا مر بھاشا ڈیم نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 ارب سستی اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن