کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں دوگروہوں کے درمیان تصادم کے بعد رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران ستائیس افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق عیسیٰ نگری میں لین دین کے تنازع  پر دوگروہوں کے درمیان جھگڑاہوگیا جس نے بعد میں تصادم کی صورت اختیارکرلی۔ مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی۔ اطلاع ملنے پرپولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر صورتحال پرقابوپایا اورٹریفک بحال کرا دی تاہم اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے ایک رہائشی عمارت کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں دودرجن سے زائد افراد کوحراست میں لے کراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن