آئرش سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھویں کے باعث حادثات کا خدشہ ہے اس لیے آج چھ گھنٹے کے لیے فضائی سروس معطل رہے گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ائیرپورٹس کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ آئرلینڈ پہنچنے والی فلائٹس کو بھی روک دیا گیا ہے ۔ تاہم دیگر یورپی ممالک کی فضائی سروس بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گی ۔ گزشتہ ماہ آتش فشاں کے دھویں کے باعث ایک لاکھ کے قریب فلائٹس منسوخ کردی گئی تھیں جبکہ مسلسل چھ دن تک یورپ کی فضائی سروس معطل رہی ۔ یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے باعث فضائی کمپنیوں کو اب تک اڑھائی ارب ڈالر کے قریب نقصان پہنچ چکا ہے۔