امریکہ نے پہلی مرتبہ اپنے ایٹمی اثاثے ظاہرکردئیے، کل پانچ ہزارایک سو تیرہ جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ پینٹاگون

پینٹاگون کی جانب سے جوہری اثاثے ظاہر کرنے پر امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے شفافیت امریکہ کے قومی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی اثاثوں کی تفصیل ظاہر کرنے سے ان کے تحفظ  اور جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ ہیلری کلنٹن نے تسلیم کیا کہ جوہری اثاثوں کی تفصیل ظاہر کرنے کے حوالے سے  اوباما انتظامیہ میں بہت زیادہ بحث و مباحثہ ہوا۔ تاہم یہ فیصلہ ہوا کہ ایٹمی اثاثے ظاہر کرنا امریکہ کی قومی سلامتی کے منافی نہیں۔ واضح رہے کہ ساٹھ کی دھائی میں جب امریکہ اور روس کے درمیان سرد جنگ اپنے عروج پر تھی، ایک اندازے کے مطابق امریکہ کے پاس اکتیس ہزار دو سو پچپن ایٹمی ہتھیار موجود تھے جن میں سے بعض تلف کردیئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...