پاکستان‘ بھارت اور اسرائیل کو این پی ٹی پر دستخط کرنیوالے ملکوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں:امریکی وزیر خارجہ

May 04, 2010 | 18:22

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ\\\' پاکستان\\\' بھارت اور اسرائیل کو این پی ٹی پر دستخط کرنیوالے ملکوں کی صف میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی عدم پھیلاﺅ پر یقین رکھتے ہیں اور اوباما انتظامیہ ایسے اقدامات کررہی ہے جو اس سے قبل کسی امریکی حکومت نے نہیں کئے۔ یہ بات انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ممالک اس معاہدے پر دستخط کردیں اور جو دستخط کرچکے ہیں وہ اپنی متعلقہ ذمہ داریاں پوری کریں۔
مزیدخبریں