وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نون سندھ میں بھی اکثریت  حاصل کرے گی

May 04, 2010 | 21:55

سفیر یاؤ جنگ
پنجاب ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ نون سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے کہا کہ ملک سے غربت وافلاس کا خاتمہ اور اقتصادی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پارٹی ورکرزآئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں پارٹی کو سندھ بھر میں فعال اورمنظم کیا جائے ۔  انھوں نے کہا ہے کہ نوازشریف جلد سندھ کا دورہ کریں گے، سترہ اکتوبرانیس سو ننانوے کے بعد قربایناں دینے والے کارکنان کو تنظیم سازی میں اہمیت دی جاے گی ، اس موقع پرسابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکڑبہادرڈاہری اور قادر خان مندوخیل نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کیا۔
مزیدخبریں