آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف اور تنخواہوں میں اضافے کے حق میں لاہورمیں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

May 04, 2010 | 21:59

سفیر یاؤ جنگ
اس ریلی کا آغاز کوپرروڈ سے ہوا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپیکا لاہورڈویژن کے صدر حاجی ارشاد نے کہا کہ حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پہلے سے پسے ہوئے عوام پر بم مارنےکے مترادف ہے، حاجی ارشاد نے کہا کہ کلرک پچھلے کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت انتہائی بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے اوراسے غریبوں کے  چولہے ٹھنڈے ہونے کا احساس تک نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران صرف اٹھارہویں ترمیم پاس ہونے کے نشے میں چور ہیں جس سے عوام کا کوئی تعلق نہیں ۔
مزیدخبریں