میاں نوازشریف نے یہ بات لاہور آرٹ کونسل کے چیئرمین عطاءالحق قاسمی کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارک باد دینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مسلم لیگ نون کے قائد نے کہا کہ آئین بنانا پارلیمنٹ جبکہ اس کا جائزہ لینا عدلیہ کا کام ہے، دونوں کی اپنی، اپنی ذمہ داریاں ہیں مگر کچھ لوگ انہیں لڑوا کر تماشہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں، اس لئے سازشیں کرنے والوں کو کامیابی نہیں ملے گی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ نئے صوبے تو پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت سے ہی بنیں گے مگر حکومت کو ہزارہ کے معاملات کا نوٹس لینا چاہئیے۔