کراچی میں ڈکیتی کے دوران پکڑی جانے والی ڈاکو لڑکی پولیس کی حراست سے فرار ہوگئی

May 04, 2010 | 23:01

سفیر یاؤ جنگ
کورنگی کے علاقے ساڑھے پانچ نمبر پر واقع شاہد علی نامی شخص کے گھر میں مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ لیا ۔ اہل محلہ نے موقع واردات پر پہنچ کر ڈاکووں کی ساتھی لڑکی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، بعد ازاں لڑکی پولیس کی حراست سے مبینہ طورپر فرار ہو گئی جس پرمشتعل افراد نے جام معشوق علی پولیس چوکی اور ایک موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا ۔ رینجرز اور پولیس کی بھاری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا۔ ٹی پی او اورنگی ٹاون رانا پرویز نے پولیس چوکی اور متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، ڈکیتی کا شکار ہونے والے خاندان کے مطابق ان کے گھر سے ڈاکو ساڑھے تین لاکھہ روپے مالیت کے زیوارت اور ڈیڑھ لاکھہ روپے نقد رقم لوٹ کر فرار ہوئے ۔
مزیدخبریں