امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کےتحفظ کیلئے ہراقدام کرینگے اور دہشتگردوں کی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے

واشنگٹن میں ٹائمز سکوائربم سازش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدراوباما کا کہنا تھا کہ تحقیقات کار اس بات کاجائزہ لے رہے ہیں کہ ملزم کا تعلق کسی انتہا پسند گروپ سے تو نہیں ہے۔ ان کاکہنا تھا ایسی کارروائیوں سے امریکہ کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ، اوباما نے کہا کہ امریکی شہریوں کے چوکس ہونے کے باعث دہشتگردی کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی، سازش میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں اور پاکستانی نژاد فیصل شہزاد کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ کسٹم اور بارڈر سکیورٹی کی مشترکہ کارروائی سے یہ حملہ ناکام بنایا گیا ۔ صدر اوباما نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے اس کیس کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ اس افسوسناک صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے جس میں ہم لوگ رہ رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن