سابق عالمی نمبرایک بیلجیئم کی کم کلائسٹرز پیر زخمی ہونے کے باعث میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں

چھبیس سالہ کم کلائسٹرز گذشتہ دنوں کھیلے گئے فیڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے زخمی ہوگئی تھیں۔ ابتدائی سکینگ رپورٹس کے مطابق انکی انجری ٹھیک ہونے میں کم ازکم چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔ سال کا دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن تئیس مئی سے پیرس میں شروع ہورہا ہے۔ یوایس اوپن چیمپئن کم کلائسٹرز نےحال ہی میں ہونے والے میامی اوپن ٹورنامنٹ میں امریکہ کی وینس ولیمز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن