لاہور (رپورٹ: خواجہ فرخ سعید) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کا دائرہ 12اضلاع سے بڑھا کر 24اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے، دوسرے صوبوں مےں ریسکیو 1122کے قیام کےلئے بھی معاونت کی جا رہی ہے، صوبہ سرحد سے 480افراد ہمارے پاس ٹریننگ حاصل کر رہے ہےں، ٹریننگ حاصل کرنے والوں مےں آزاد جموں و کشمیر کے افراد بھی شامل ہےں، کراچی کے لئے ہم 530افراد کو ٹرینڈ کر چکے ہےں، سارک ممالک مےں پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122کا نظام ایک مثال ہے، ریسکیو 1122نے 2004ءمےں اپنے قیام سے اب تک 29ارب روپے کی املاک کو بروقت فائر سروس فراہم کر کے بچایا ہے، معاشرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دے رہے ہےں اگلے 5سال مےں 50فیصد حادثات ہونے سے پہلے روک لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایوان وقت مےں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی سے ان کے دفتر مےں ملاقات کی اور انہیں ریسکیو 1122کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ پچھلی حکومت مےں انہوں نے محض 14ایمبولینس کے ساتھ ریسکیو 1122کے پراجیکٹ پر کام شروع کیا تھا، موجودہ حکومت آنے پر وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کو اس محکمے کے بارے مےں بریفنگ دی اور ان کی ذاتی دلچسپی سے پنجاب کے تمام اضلاع مےں یہ سروس فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 24اضلاع مےں کام بروقت مکمل کرانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہےں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی ریسکیو 1122نے ایمرجنسی سروسز اکیڈیمی قائم کی ہے، اپنے سٹاف کو میڈیکل کی ٹریننگ اور فائر ٹریننگ دی ہے جبکہ حادثات سے بچاﺅ کی جدید ٹریننگ بھی ملازمین نے حاصل کر رکھی ہے اور عملہ پانی مےں ڈوبنے سے بچانے کی تربیت کا بھی حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے لاہور مےں سڑک کے حادثات مےں 84ہزار 8سو 65، راولپنڈی 6430، فیصل آباد 2182، گوجرانوالہ 10865، بہاولپور 5082، سرگودھا 3329، ڈی جی خان 4198، سیالکوٹ 5948، ساہیوال 4401، رحیم یار خان 4063، مری 489افراد کو بچایا جبکہ صرف لاہور مےں سڑک کے حادثات، میڈیکل ، فائرز، کرائم انجریز، سپیشل ریسکیو آپریشن، بلڈنگیں گرنے کے واقعات مےں ایک لاکھ 80ہزار افراد کو بچایا، راولپنڈی 15282، فیصل آباد 44969، ملتان 40205، گوجرانوالہ 22330، بہاولپور 22289، سرگودھا 8549، ڈی جی خان 17979، ساہیوال 13052، سیالکوٹ 11462، رحیم یار خان 16466، مری 3740 افراد کو بچایا گیا۔