سسکتے ہوئے عوام کو مزید زندہ در گور نہ کیا جائے

مکرمی! عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے رینٹل پاور پروجیکٹس کے ذریعے کمیشن کے حصول کے لئے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے صبرو برداشت کا بھی امتحان لے رہی ہے اور اب تو ستم بالائے ستم کے مصداق پاکستان کے منتخب و آئینی حکمرانوں نے منتخب کرنے والے عوام کے مفادات کا تحفظ کرنے اور انہیں ریلیف فنڈ فراہم کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی کرا دی ہے کہ بجلی جب بھی مہنگی ہوگی اس کا اطلاق یکم اپریل 2010ءسے ہی کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے حکام سے مذاکرات کے لئے واشنگٹن پہنچنے والے پاکستانی وفد نے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بنک نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان بجلی کے نرخوں میں 6 فیصد اضافہ اور یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ اور سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف حکام کو یکم اپریل سے بجلی کے ریٹ میں 6 فیصد اضافہ اور یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا یقین دلایا ہے۔ ہم ملک کے عوام کی طرف سے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے استدعا کرتے ہیں کہ خدارا ملک کو کرغزستان جیسے حالات سے بچائیں اور عوام کے لئے اس قدر ریلیف دیں کہ دو وقت کی روٹی آسانی سے میسر آ سکے ۔ روحیل اکبر

ای پیپر دی نیشن