نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر نوجوانان امورفیصل سبزواری نے کیا ۔اس موقعے پر انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں اور خصوصا کراچی کے جو پاکستان کا معاشی حب ہے اگر کراچی متاثر ہوگا تو پورا ملک متاثر ہوگا
نمائش میں موجود اسٹال ہولڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں تاہم کراچی میں امن و امان کی ناقص صورتحال سب کے لیے تشویش ناک ہے۔نمائش کے شرکا نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں نمائش کا کامیاب انعقاد ہی ہماری انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری کے مواقع کا روشن ثبوت ہے۔
سیاسی اتار چڑھاؤ اور امن و امان کی ناقص صورتحال نے ایک طرف ملکی معیشت کو اپنے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے تو دوسری جانب کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کا امیج بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والی یہ نمائشیں اور غیر ملکی وزیٹرز سمیت سو سے زائد اسٹال پاکستانی معیشت پر اعتماد کا ثبوت ہے