فیس بک پرمستقل پابندی عائد کرنےکےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

May 04, 2011 | 00:48

سفیر یاؤ جنگ
ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سےلاہورہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیس بک پر دوبارہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور بیس مئی کو توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ درخواست میں وزارت اطلاعات اور پی ٹی اے کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فیس بک کو مستقل طور پر بند کرنے کے احکامات صادر کرے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیس بک مالکان اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کا بھی حکم دیا جائے۔
مزیدخبریں