امریکی ارکان کانگریس کو بند کمرے میں بریفنگ کے دوران سی آئی اے کے سربراہ نے کہا کہ اسامہ کی ایبٹ آباد میں موجودگی پرپاکستانی ہی جواب دے سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے پاکستان کے خلاف کارروائی امریکی مفاد میں نہیں ، لیون پنیٹا نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے باوجود القائدہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں کیلئے بڑاخطرہ ہے، اب اسامہ کی جگہ لینے والا شخص امریکہ کا پہلا ہدف ہوگا، اس سے قبل امریکی جریدے ٹائمزکو انٹرویو دیتے ہوئے لیون پینیٹا نے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پکڑنے کے لیے پاکستان کو لاعلم رکھا کیونکہ اس کو خدشہ تھا کہ پاکستان میں موجود کچھ عناصر یہ معلومات ہدف تک پہنچا سکتے تھے۔ امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ اسامہ بن لادن کے بارے معلومات کا تبادلہ کرنا ہدف کو الرٹ کرنے کے مترادف تھا،