پاکستان اورامریکہ کے درمیان دفاعی مشاورتی اجلاس، دونوں ملکوں کا دہشت گردی کیخلاف مضبوط دفاعی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ۔

May 04, 2011 | 11:46

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری دفاع اطہرعلی خان جبکہ امریکہ کی نمائندگی انڈرسیکرٹری ڈیفنس مچل فلورنی نے کی،مشاورتی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اسامہ بن لادن کی موت نے باہمی اشتراک کی اہمیت مزید بڑھادی ہے اورموجودہ حالات میں دفاعی تعاون کا فروغ ناگزیرہے، اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف فوجی جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ علاقے کو درپیش سکیورٹی چیلنجزپر بات چیت کے علاوہ دہشت گردی کیخلاف حالیہ کارروائی کو بھی سراہا گیا
مزیدخبریں