بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے وزیراعلیٰ ڈورجی کھنڈو کا ہیلی کاپٹرتاؤنگ سے ایتانگر جاتے ہوئے چار روز پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ سو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔حکام کے مطابق حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں سواروزیراعلیٰ ڈورجی کھنڈو سمیت پانچوں افراد کی لاشوں کو تلاش کر لیا گیا ہے۔