تربيلااورمنگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ميں اضافہ جاری، تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد چھہتر ہزار سات سوکیوسک ریکارڈ کی گئی ۔

May 04, 2011 | 13:56

سفیر یاؤ جنگ
فلڈ فار کاسٹنگ ڈویثرن کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد تہترہزارچار سو انچاس اوراخراج پچاس ہزارکيوسک ریکارڈ کيا گيا ۔ ڈيم ميں پانی کی سطح ایک ہزار ایک سو انتیس اعشاریہ تین پانچ فٹ ہوگئی ہے جبکہ تربيلا ڈيم ميں پانی کی آمد چھہتر ہزار سات سو اوراخراج چار ہزارکيوسک اضافے کے ساتھ پچپن ہزارکيوسک ریکارڈ کيا گيا، تربيلا ڈيم ميں پانی کی سطح ایک ہزار چار سو ایک اعشاریہ چھ فٹ ہو گئی ہے ڈیموں میں پانی کی بتدریج اضافے کے باعث بجلی کی پیداوار میں بھی بہتری کا امکان ہے ۔
مزیدخبریں