اوباما نے آپریشن ”جیرو نیمو“ براہ راست مانیٹر کیا‘ بمباری کا منصوبہ مسترد وہ شخص جس کی تلاش تھی مل گیا: پہلا پیغام جوبائیڈن‘ ہلیری‘ مولن اور گیٹس بھی موجود تھے

May 04, 2011

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (ایجنسیاں) اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کو مانےٹر کرنے کیلئے امرےکی حکام نے وائٹ ہاو¿س مےں خصوصی اہتمام کےا تھا۔ وائٹ ہاو¿س مےں امریکی صدر اوباما نے آپرےشن کو مشےروں کے ہمراہ خود مانیٹرکیا۔ اہم ترین خفیہ کارروائی صدر اوباما نے وائٹ ہاو¿س کے وارروم سے براہ راست دیکھی۔ اس موقع پر صدراوباما، نائب صدرجو بائیڈن، امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن، وزیر دفاع رابرٹ گیٹس، انسداد دہشت گردی کے مشیرجان برنین اور امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن موجود تھےں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے آپریشن کا خفیہ کوڈ ”جیرونیمو“ تھا۔ امریکی ٹی وی کے مطابق آپریشن Geronimo E EKIA دنیا کے انتہائی مطلوب شخص کی گرفتاری یاہلاکت کیلئے کیا گیا جس میں ای کا مطلب دشمن اور کے آئی اے سے مراد کارروائی میں ہلاکت ہے جس کی پہلی اطلاع صدر اوباما کو اس وقت دی گئی جب اس آپریشن کا آغاز کیا گیا اور پہلاسادہ خفیہ پیغام جو وائٹ ہاو¿س کو ملا اس میں لفظ ”SEALS“ تحریر تھا جس کے معنی ہیں وہ شخص جس کی تلاش تھی مل گیا ہے۔ امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چالیس منٹ کی اس اعصاب شکن زمینی کارروائی میں 2 درجن کمانڈوز اور چار ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا۔ امریکی حکام کے مطابق وائٹ ہاو¿س نے اب تک اسامہ کی لاش کی تصاویر جاری کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہیں اسامہ کے کمپاو¿نڈ میں ہائی سکیورٹی دیکھ کر یقین ہوگیا تھا کہ ان کا ٹارگٹ درست ہے جبکہ صدراوباما کوگزشتہ برس ستمبر میں ہی اسامہ کی کمپاو¿نڈ میں موجودگی کی اطلاع دےدی گئی تھی۔ امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ پر مارچ میں بی 52 سٹیلتھ طیاروں سے بمباری کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے صدر بارک اوباما نے زیادہ جانی نقصان کے پیش نظر مسترد کر دیا تھا۔ منصوبہ کے تحت 2000 پاﺅنڈ کے بم گرائے جانے تھے مانیٹرنگ نیوز کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن کی اجازت جمعہ کی صبح دی گئی۔ کارروائی ہفتے کی رات کرنا تھی لیکن اتوار کو کی گئی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق اپریل میں امریکی بحریہ کے کمانڈوز نے اس حملے کے لئے مشق کی تھی۔
مانیٹر
مزیدخبریں