چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازی میں سپیکراورڈپٹی سپیکرکے علاوہ پارلیمنٹ کو بھی استعمال کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں انہوں نے سپیکراورڈپٹی سپیکرکے نام خط بھی لکھا ہے۔صوبوں کی تقسیم کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون کی نئے صوبوں سے متعلق قرارداد کو آج ایجنڈے پر ہونے کے باوجودزیر بحث نہیں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کا مطالبہ وہاں کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حمکران چار سال لوٹ مار کرکے جیبیں بھرتے رہے، اب جانے کے وقت انہیں صوبہ یاد آگیاہے۔
اپوزیشن لیڈر نے انکشاف کیا کہ صدارتی آرڈیننس کے تحت اسٹاک مارکیٹ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا جاسکے گا ،حکومت اس کی آڑمیں چارسال میں بنایا گیا کالادھن سفید کرنا چاہتی ہے تاہم مسلم لیگ نون ایسا نہیں ہونے دے گی۔