مکرمی! نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی صاحب سے ایک دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ بنیادی سہولیات کی طرف توجہ دیتے ہوئے کارا گجراں جہلم کے گرلز ہائی سکول کی معصوم بچیوں کے لئے پانی کا انتظام کر دیں جہاں فنڈز کی کمی کے باعث پانی کا معقول انتظام نہیں ہے۔ سخت گرمی میں سکول کی بچیاں پینے کے پانی کے لئے ترس رہی ہوتی ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ پانی انسان کی ایک بنیادی ضرورت ہے خدا کے لئے ان کی یہ ضرورت پوری کر دیں۔(روبینہ آفتاب کارا گجراں احسان روڈ (زیب روڈ) محلہ حسن آباد جہلم )