مکرمی! نگران وزیراعلیٰ خود ایک دانشور اور معروف اینکر ہیں آپ نے انرجی بحران کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم میں دو چھٹیوں کا اعلان فرمایا ہے۔ جناب محکمہ تعلیم میں دو چھٹیوں کا ہونا بہت بڑا ظلم ہے اس محکمہ میں تو پہلے ہی چھٹیوں کی بہاریں ہیں۔ انرجی بحران تو ختم ہی نہیں ہو گا تو کیا آپ تمام ادارے بند کر دیں گے؟ جناب! دو چھٹیاں فوری طور پر ختم کی جائیں چھٹی ایک ہی کافی ہے بلکہ محکمہ تعلیم میں گرمیوں کی تعطیلات ختم کر کے جون تا اگست سکولوں کا دورانیہ 7-00 تا 11-00 کیا جائے۔ (ساجدہ پروین سمندری )
دو چھٹیاں
May 04, 2013