سندھ کے علاقے کیرتھر میں گیس کا نیا بڑا ذخیرہ دریافت

اسلام آباد (اے ایف پی) سندھ کے جنوبی علاقے کیرتھر میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس کے استعمال سے ملک میں صنعتوں اور ٹرانسپورٹ کیلئے گیس کی شدید قلت دور کرنے میں مدد ملے گی یہ بات یہاں وزارت پٹرولیم نے بتائی۔ گیس کا یہ ذخیرہ اٹلی کی کمپنی ای این آئی نے پاکستان پٹرولیم اور کویت فارن پٹرولیم ایکسپلوریشن کمپنی کے اشتراک سے دریافت کیا ہے۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیداواری تجربہ کے دوران اس ذخیرہ سے گیس کا اخراج روزانہ 3کروڑ 30لاکھ کیوبک فٹ رہا اس طرح یہ ذخیرہ مستقبل میں گیس کی ضروریات پوری کرنے میں بے حد معاون ثابت ہو گا ۔ حکام کے مطابق اس ذخیرہ سے گیس کی باقاعدہ سپلائی تین سال میں ممکن ہو سکے گی۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سہیل وجاہت صدیقی نے کہا ہے کہ اس ذخیرہ کی دریافت قوم اور پاکستان کے توانائی سیکٹر کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔

ای پیپر دی نیشن