مشرف کی پارٹی نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

May 04, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق صدر مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ نے 11 مئی کے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ یہ اعلان پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کیا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے کہا کہ مشرف پارٹی کے سربراہ ہیں جب ان ہی کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے تو پھر باقی امیدواروں کے پاس الیکشن کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو انصاف فراہم کرنے کی بجائے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قائدین کی نااہلی کے خلاف دھرنے دیں گے، بائیکاٹ کے سوا کوئی چارہ نہیں، بائیکاٹ کا فیصلہ اے پی ایم ایل کے رہنما¶ں نے متفقہ طو ر پر کیا، پرویز مشرف پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزیدخبریں