(عطاءاللہ چیمہ نامہ نگار)
٭.... شہباز شریف ہیلی کاپٹر پر 5.25 بجے پیپلز پارٹی کے کائرہ ہا¶س کے سامنے بنائے گئے ہیلی پیڈ پر اترے۔ ہیلی پیڈ قمر کائرہ کے بھائی کی زمین پر بنایا گیا تھا۔ ٭....جلسہ کی انتظامیہ نے دو بجے کا وقت دے رکھا تھا مگر مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں افراد، عام لوگ سخت دھوپ کے باوجود پنڈال میں 5.35 تک میاں شہباز شریف کے انتظار میں بیٹھے رہے۔ ٭....شہباز شریف سٹیج پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری احمد سعید اور ضلع مسلم لیگ (ن) کے صدر ملک محمد حنیف کے ساتھ بیٹھے۔ ٭....این اے 106 کے امیدوار چودھری جعفر اقبال اور چودھری افضال دیونہ کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کیا۔ ٭....شہباز شریف نے خطاب کے دوران صدر زرداری کے خلاف نعرے لگانے سے کارکنوں کو روک دیا۔ ٭....شہباز شریف بار بار عوام پر زور دیتے رہے کہ وہ 11 مئی کو ووٹ ڈالنے جائیں، مسلم لیگ کو منقسم مینڈیٹ کی بجائے 100 فیصد میڈیٹ دیں۔
جھلکیاں شہباز شریف
شہباز شریف کے لالہ موسیٰ میں جلسہ کی جھلکیاں
May 04, 2013