ملکی حالات کے ذمہ دار سیاستدان، قومی ادارے اور شہ سرخیاں لگوانے کے شوقین ہیں: طاہر القادری

اسلام آباد/ لندن (آئی این پی) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت، لاقانونیت، جہالت،کرپشن، دہشت گردی اور قتل وغارت گری کے ذمہ دار سےاست دان، قومی ادارے اور اخباروں میں شہ سرخیاں لگوانے کے شوقین بھی ہیں، سب مل بانٹ کرکھاتے ہیں اور عوام کو وعدوں کے شربت پلا کر ہر مرتبہ اگلے پانچ سال کے لئے بے وقوف بناےا جاتا ہے۔ وہ لندن ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار11مئی کو الیکشن والے دن دھرنے دے کر خیبر تاکراچی اور لاہور سے کوئٹہ تک پوری قوم اس نظام کے خلاف آواز بلند کرے گی جس میں قومی خزانہ لوٹ کر کھا جانے والے اور عدلیہ سے جن کی گرفتاری کے احکامات آنے پر عدلیہ پر پتھر برسانے والوں سمیت سب کو الیکشن کمشن نے سپرفٹ کا سرٹیفیکیٹ دے کر اہل قرار دے دےا ہے اور اب یہ سب لوگ ملک لوٹنے کے لئے دنوںکا انتظار کر رہے ہیں۔
طاہر القادری

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...