افغانستان: اتحادی و افغان فورسز کا آپریشن‘ 59 طالبان جاں بحق‘ 17 گرفتار

May 04, 2013

کابل (آن لائن) اتحادی و افغان فورسز نے افغانستان کے مختلف صوبوں میں جاری مشترکہ آپریشنز میں کم از کم 59 طالبان کو جاں بحق اور 17 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ قندھار ، زابل ، غزنی ، پکتیکا ، ہلمند اور کیسپیا میں جاری آپریشن کلین اپ کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سکیورٹی فورسز نے کم از کم 59 جاں بحق اور سترہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ہلاک و زخمی طالبان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے کسی جانی نقصان بارے نہیں بتایا گیا اور نہ ہی طالبان کی جانب سے کوئی موقف سامنے آیا ۔

مزیدخبریں