لاہور سے الیکٹریکل انجینئر کی گمشدگی سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کر لی

May 04, 2013

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں لاہور سے لاپتہ ہونے والے الیکٹریکل انجینئر کی بازیابی کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے 10 دن میں لاہور ہائیکورٹ سے معاملہ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔ جمعہ کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں قائم تین رکن بنچ نے کیس کی سماعت کی تو لاپتہ انجینئر نوید بٹ کی بیوی سعدیہ راحت بٹ، ان کے وکیل اکبر، پراسیکیوٹر پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ لاپتہ انجینئر خفیہ اداروں کی تحویل میں نہیں ہے۔ مدعیہ کے وکیل اکبر نے بتایا کہ نوید اکبر کو پچھلے برس کینٹ لاہور سے خفیہ اداروں نے اٹھایا۔ اس پر کالعدم حزب التحریر سے وابستہ ہونے کا الزام ہے۔ ہائی کورٹ لاہور سے معاملے سے متعلق 10 دن میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔
انجینئر گمشدگی

مزیدخبریں