نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام پر جشن منانے والی بھارتی اپوزیشن جماعت سربجیت سنگھ کی موت پر چیخ اٹھی۔ سربجیت سنگھ کی ہلاکت پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام تعلقات منقطع اور مذاکراتی عمل کو فوری طورپر بند کیاجائے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے صدر راجن ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سربجیت سنگھ کی رہائی کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی کوشش نہیں کی گئی پاکستانی قیدی خلیل چشتی کی رہائی کے باوجود حکومت نے پاکستان سے اپنے قیدی کی رہائی کا معاملہ نہیں اٹھایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرکے پاکستان سے بھارتی ہائی کمشنر کو فوری طورپر واپس بلایا جائے اور مذاکراتی عمل کو بھی ختم کر دےا جائے۔
بی جے پی
سربجیت ہلاکت کےخلاف پاکستان کےساتھ تمام سفارتی تعلقات فوری ختم کردئےے جائےں: بی جے پی
May 04, 2013