رائے ونڈ (نامہ نگار) قومی حلقہ این اے 128کے لیگی امیدوار ملک محمد افضل کھوکھر نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 161میاں شہبازشریف کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں موضع بھائیکوٹ میں نمبردار چودھری ریاست سندھو کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پر سیاسی حملے زرداری کے ایماءپر ہو رہے ہیں پیپلز پارٹی منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف اور ن لیگ کا ون ٹو ون مقابلہ کروارہی ہے، عمران خاں رضاکاروں کے نام پر لاہور میں نئی ایم کیو ایم بنانا چاہتے ہیں۔