مسلمان اللہ تعالیٰ کے آخری دین کے امین ہیں: مولانا فضل الرحمن بن محمد

May 04, 2014

لاہور( خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع مسجد محمد ی سنت نگر فردوس پارک میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کے آخری دین کے امین ہیں۔ ہمیں خود کو اور اپنے معاشرے کو دوسرے مذاہب کے لئے قابل تقلید بنانا ہو گا اور اپنے آپ کو مثال کے طور پر پیش کرنا ہو گا۔ اسلام قیامت تک آنیوالے انسانوں کے لئے نجات کا ذریعہ بنے گا۔

مزیدخبریں